• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ میں 80 ہزارروسی فوجیوں کی ہلاکت

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ فروری کے آخر میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 70اور 80 ہزار کے درمیان روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ڈیفنس انڈر سیکریٹری کولن کال نے کہا ہے کہ روسی فوج کی ’تین یا چار ہزار‘ بکتر بند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور جنگ کے آغاز کے بعد بڑی تعداد میں فضا اور سمندر سے لانچ کیے جانے والے کروز میزائلوں کے استعمال کے بعد روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہو سکتی ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نقصانات بہت زیادہ ہیں اور روسی فوج نے جنگ کے آغاز میں صدر ولادیمیر پوتن کے مقاصد حاصل نہیں کیے۔کولن کال نے تسلیم کیا کہ میدان جنگ میں یوکرین کی فوج کو بھی نقصان پہنچا تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔ان کے مطابق دونوں طرف جانی نقصان ہو رہا ہے۔ یہ جنگ دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے شدید روایتی تنازع ہے۔
یورپ سے سے مزید