• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ نجابت حسین کیلئے ستارہ پاکستان کے اعلان پر کمیونٹی کا اظہار مسرت

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) معروف کشمیری رہنماراجہ نجابت حسین کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کا تیسرا بڑا ایوارڈ ستارہ پاکستان ایوارڈ دیئے جانےکے اعلان پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،راجہ نجابت حسین بریڈفورڈ کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ان کی کشمیر کے حوالے سے خدمات پر یہ اعزاز دیا ہے ،راجہ نجابت حسین نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ ہم سب کے لیے فخرکا مقام ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو تسلیم کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مسلم کانفرنس جماعت سےتعلق ہے، جس کے بانی نے 1947میں کشمیر الحاق پاکستان کا نعرہ لگایا تھا، بلاشبہ ہماری منزل پاکستان ہے، یہ ایوارڈ تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی اس ٹیم کے نام ہے جنہوں نے انتھک محنت کی اور کشمیر کےکاز کو اجاگر کیا، اس موقع پر تحریک حق خو دارادیت انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمٰن خان ،سابق لارڈ مئیر محمد عجیب ،سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق ،سابق لارڈ مئیر رنگ زیب چوہدری ،ہیری بوٹا ،کونسلر صبیحہ خان ، کونسلر محمد شفیق ،خالدخالق اور دیگر نے راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان کے لیے نامزد ہو نے پر مبارک باد پیش کی ۔
یورپ سے سے مزید