ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان میں جنگ عظیم دوئم کے اختتام کیا 77 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان دوبارہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں وزیراعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کیشیدا نے کہا کہ جاپان جنگ کے المیے کو دوبارہ نہ دہرانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے جنگ عظیم دوئم اور اس سے قبل جاپانی فوج کی طرف سے ایشیا میں رواں رکھی گئی جارحانہ کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا۔