• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کےقومی اور صوبائی ایونٹس کے شاندارانعقاد پرہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بوائز اینڈ گرلزنیشنل ہاکی اسپورٹس لیگ کی میزبانی سرسید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق ہاکی انٹریشنل کھلاڑی مبشر مختار کولیگ کا نیشنل کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیاہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد جاری ہے۔ اس پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بوائز اینڈ گرلزنیشنل ہاکی اسپورٹس لیگ کا شاندار آغاز کراچی میں16 اگست سےٹرائلز کے ذریعے ہوگا جس میں ملک بھرکے پندرہ سے بیس سال کی عمر کے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔

کراچی میں ہونے والے ایونٹ کے حوالے سے تقریب سرسید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس کے مہمان خاص ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن تھے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینا ہے اور تعلیمی اداروں میں اس کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہمارا فرض ہے، عالمی دنیا میں پاکستانی ہاکی کا کیا مقام تھا، ہم نے اس کھیل میں دنیا بھر میں کتنی عزت حاصل کی، اس سے شاید موجودہ وقت کی نوجوان نسل آگاہ نہ ہو لیکن ہمیں اپنے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو عالمی دنیا میں اس کھیل پر حکمرانی سے آگاہ کرنا ہوگا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ 

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ گرلز اینڈ بوائز نیشنل ہاکی لیگ دو مرحلوں میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 25 مقامات پر ٹرائلز لئے جائیں گے، سندھ میں ٹرائلز کا آغاز 16 اگست سے ہوگاجن میں15 سے 25 سال کی عمر تک کے کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹل کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ٹرائلز کا بنیادی مقصد نچلی سطح کے کھلاڑی ٹرئلز کا حصہ بنیں اس پلان کے تحت ہر صوبے سے پانچ، پانچ ٹیموں کا انتخاب کرکے پہلے صوبائی سطح پر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا۔ اس کے بعد اکتوبر میں فائنل راؤنڈ منعقد کیا جائے گاجس میں ہر صوبے کی ایک ٹیم حصہ لے گی۔ فائنل رائونڈ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیے گا۔ 

ہاکی کے ٹرائلزکیلئے جن مقامات کا انتخا ب کیا گیا ہے ان میں صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور سکھر،صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی/ سبی/تربت، خضدار، اوتھل، حب، کوئٹہ اور لورا لائی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں میرپور، اسلام آباد، گلگت، مظفرآباد اور اسکردو شامل ہیں۔ اسی طرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں بنوں، سوات، پشاور، ہزارہ اور مردان شامل ہیں۔ 

صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور اور بہاولپور/ملتان شہر شامل ہیں۔ تقریب میں کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز کے ڈی پی ایز شریک ہوئے جن میں جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے سربراہ باسط انصاری، سابق ہاکی اولمپئین حنیف خان اور سر سید یونیورسٹی کے کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر، کراچی یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے انچارج راشد قریشی، تابانی کالج کے عظمت پاشا، شاہین فاطمہ، رفعت جہاں اور ماجدہ حمید، لسبیلہ یونیورسٹی کے جنید خان سمیت 36 جامعات اور کالجز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی نے چانسلر جاوید انوار کی جانب سے تمام مہمانوں اور خاص طور پر جاوید علی میمن کا شکریہ ادا کیا اور سر سید یونیورسٹی کی جانب سے ایونٹ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کھیلوں کے حوالے سے خدمات قابل تعریف ہیں۔ ہمارا ادارہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے حوالے سے اہم کردارا ادا کررہا ہے۔ جب ماحول صحت مند ہوگا تو ہم ہمارا معاشرہ میں رہنے والے افراد بھی صحت مند ہوں گے۔ اسپورٹس ڈائریکٹر سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کراچی کو ایچ ای سی نےہاکی کا بڑا ایونٹ دیا ہے۔ گزشتہ سال ہماری یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی جانب سے دیئے گئے مختلف ایونٹس کی عمدہ میزبانی کی اور کئی بہترین کھلاڑی ایچ ای سی کی ٹیم کا حصہ بھی بنیں۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید