ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان کے شہر سائی تامہ میں پولیس نے 51 سالہ بے روزگار شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے 110 پر کال کر کے جاپانی وزیر اعظم کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جاپانی پولیس کے مطابق ساتوشی یاماگیشی نے شام 7:30 بجے 110 پر 10 اگست کو کال اور مبینہ طور پر کشیدا کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا، پولیس نے یاماگیشی کی لینڈ لائن پر ان کے گھر پر کال کا پتہ لگایا۔ پولیس نے کہا کہ یاماگیشی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور اس کے حوالے سے کہا ہے کہ "میں اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا"۔ پولیس نے کہا کہ یاماگیشی کے گھر سے کوئی ہتھیار ملا ہے اور نہ ہی وہ یہ معلوم کر سکے کہ آیا اس کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے ہے۔