• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 دہائیوں سے پاکستان کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں یرغمال، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی اس لئے حاصل نہیں کی تھی کہ قوم یہاں غلاموں سے بدتر زندگی بسر کرے۔ سات دہائیوں سے پاکستان کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ ملکی معیشت کے حوالے سے ہر روز تشویشناک خبر آ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں بلدیاتی امیدوران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر ادارے میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں لیکن کرپٹ اور ظالم حکمران عوام کو صبر کرنے کا مشورہ دے رہے ہے۔ ٹھیکیداروں سے منافع چھوڑ کر بقیہ پیسے رشوت کے طور پر لئے جارہے ہیں، صرف فائلوں میں منصوبے بن رہے ہیں۔ پینے کے پانی اور گٹر لائنوں کا انچارج تک وزیر اعلیٰ ہے۔ انگریز نے بھی یہ ظلم نہیں کیا تھا۔ آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید