• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں گندگی، سیوریج کے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بارشوں کے دوران شہر میں جابجا بکھرے کچرے ، گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ماہرین صحت نے حکومت اور عوام کو متنبہ کیاہے کہ اگرصفائی کے اقدامات نہ کیے گئے تو امراض تیزی سے پھیل سکتے ہیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسی صورتحال میں ڈائیریا، گیسٹرو، ٹائیفائیڈ ،جلدی خارش کی بیماری ،ڈینگی ، ملیریااور چکن گنیابڑے پیمانے پر پھیل سکتے ہیں ۔ حکومت اس سلسلے میں اقدامات کرے جبکہ عوام ان امراض سے محفوظ رہنے کےلئے پانی ابال کر پئیں ، باہر سے اشیاءخرید کر نہ کھائیں ، گھر کا صاف اور تازہ کھانا کھائیں ، پھل اور سبزیاں تازہ استعمال کریں ، مچھردانیاں لگائیں اورمچھروں سے محفوظ رہنے کےلئےجسم پر مچھرکش محلول استعمال کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید