• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسرز نے پچ کی نمی کا فائدہ اٹھایا، سلمان نے کلاس دکھادی، بابراعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فاسٹ بولروں نے پچ میں موجود نمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیدر لینڈ کو ابتدائی دھچکا پہنچایا اور اس کے بعد ہم نے انہیں میچ میں واپس نہیں آنے دیا۔ فاسٹ بولروں کے بعد اسپنرز محمد نواز اور شاداب خان نے چھی بولنگ کی۔ جمعرات کو میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ سلمان علی آغا نے دوسرے ون ڈے میں اپنی کلاس دکھادی۔ اس کارکردگی کے بعد اس کی بیٹنگ میں مزید اعتماد آئے گا۔پلیئر آف دی میچ محمد نواز نے42رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ لگ رہا تھا کہ ہم کراچی میں کھیل رہے ہیں۔ میں آل رائونڈر ہوں اور میری ذمے داری ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت پڑے میں سو فیصد کارکردگی دکھاوں۔ نیدر لینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ تین وکٹ گرنے کے بعد ہم میچ میں واپس نہ آسکے، لوئر آرڈر توقعات پوری نہ کرسکا اگر250رنز بناتے تو پاکستان جیسی بڑی ٹیم کے خلاف اچھا مقابلہ ہوسکتا تھا۔