• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو اپنی نااہلی کا خطرہ اب یقینی طور پر نظر آرہا ہے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آپس کی بات “ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہےکہ خان صاحب کو اپنی نااہلی کا خطرہ اب شاید یقینی طو رپر نظر آرہا ہے۔

سیاست کا بنیادی سبق تو یہ ہے کہ آپ اپنے زیادہ سے زیادہ دوست بناتے مگر عمران خان غلطی کررہے ہیں،عمران خان 9 حلقوں سے جو الیکشن لڑرہے ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ میں چاروں صوبوں میں مقبولیت رکھتا ہوں۔

پروگرام میں محمد مالک،نصرت جاوید اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا تھا اس وقت پی ٹی آئی سرکل میں آئی ہوئی ہے وہ وقت دیکھیں جب وہ حکومت سے ہٹے تھے تو ان کا کیا جارحانہ رویہ تھا کبھی میر جعفر تو کبھی جانور والی باتیں کرتے رہے پھر ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ان کے لہجے میں تبدیلی آئی اور اندازہ ہوا کہ بات چیت چل رہی ہے لیکن اب اچانک ہی پھر ان کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے ، شہباز گل کے معاملے میں دیکھ لیں 48 گھنٹے تک تو کوئی ان سے ملنے تک نہیں گیا۔

 فیصل جاوید نے بھی فلور پر انتہائی زور دار تقریر کی اور ان کے بیان کی مذمت کی ۔محمد مالک نے کہا کہ خان صاحب کو اپنی نااہلی کا خطرہ اب شاید یقینی طو رپر نظر آرہا ہے جس کا وہ بار بار ذکر کررہے تھے ، مجھے تو یہ لگا کہ اپنی تقریر میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کو ایک ہی پیغام دیا ہے کہ دیکھیں میرے ساتھ بہت بڑی پبلک سپورٹ ہے لہٰذا اپنے فیصلے ری وزٹ کرلیں ۔ 

لگ یہ رہا ہے کہ وہ چاہ رہے ہیں کہ میدان میں اتنی چیزیں لے آئیں کہ ان کی نااہلی کا معاملہ پبلک پریشر میں رک جائے ۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہے وہ ان کے پاس ہی ہے ورنہ پہلے کسی لیڈر کے پاس یہ چیزیں نہ تھیں ۔

تاہم یہ بات یقینی طو رپر خان صاحب کے لئے پریشان کن ہے کہ چیزیں اس طرف نہیں جارہی ہیں جس طرف وہ لے جانا چاہ رہے تھے ۔عمران خان نے اپنی تقریر میں اداروں کو ٹارگٹ کیا ہے کیا وہ لوگوں کو اداروں کے خلاف سڑکوں پر لانا چاہ رہے ہیں تو یہ بہت خطرناک بات ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید