• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکیوں کی اکثریت نے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو مسترد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت، چاہے سختی کے ساتھ یا کسی حد تک، صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اکانومسٹ اور یو گوو نامی تنظیم کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی میں دیکھیں تو ہر پانچ میں سے ایک شخص بائیڈن کے دنیا کے معاملات سے نمٹنے کے انداز سے اتفاق نہیں کرتا، جبکہ آزاد خیال عوام اب ری پبلکن پارٹی کی طرز پر سوچ رہے ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 1500؍ افراد میں سے 16؍ فیصد سختی کے ساتھ بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں، 25؍ فیصد لوگ کسی حد تک خارجہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ 37؍ فیصد لوگوں نے خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ جب یہی سوال 1312؍ رجسٹرڈ ووٹروں سے پوچھا گیا تو معلوم ہوا کہ 53؍ فیصد ووٹرز نے خارجہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید