ملتان ( سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ بخاری ہائی سکول ولایت آباد نمبر 2 میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن ہوئے، اس موقع پر پرنسپل اطہر علی میئو ،وائس پرنسپل و الیکشن کمشنر ملک محمد رمضان،پریزائیڈنگ آفیسر محمد جاوید انصاری کے زیرنگرانی الیکشن کا پرامن انعقاد کیا گیا،پرنسپل اطہر علی میئو نے کہا کہ بچوں میں یہ الیکشن کروانے کا مقصد انہیں جمہوری اقدار سے روشناس کرانا ہے ۔