• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی صورتِحال

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 25 پیسے کی کمی سے 215 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 215 روپے ہو گئی تھی تاہم قیمتِ فروخت 215 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمتِ خرید 214 روپے سے بڑھ کر 215 روپے اور قیمتِ فروخت 216 روپے سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان

اُدھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں آج رجحان منفی رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 229 پوائنٹس کمی سے 43251 ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید