راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ضلع کونسل راولپنڈی کی یونین کونسلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔ ڈھوک کمال الدین چکلالہ ، شاہ خالد کالونی میں چند دنوں میں چار بچوں کو آوارہ کتے کاٹ چکے ہیں ادھر جھنڈا چیچی کے علاقے میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر جون تک نہیں رینگ رہی ۔ ڈھوک کمال دین کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کرایا جائے۔ رات کو گلی محلوں میں چلنا مشکل ہوگیا ہے۔دن کے اوقات میں بھی آوارہ کتوں کے ےغول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں۔