• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس:کار بم دھماکا، پیوٹن کا دماغ قرار پائے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاک

کار بم دھماکے میں روسی صدر پیوٹن کا دماغ قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاک ہو گئی
کار بم دھماکے میں روسی صدر پیوٹن کا دماغ قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاک ہو گئی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوئے کار بم دھماکے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا دماغ قرار دیے جانے والے الیگزینڈر ڈیوگن کی بیٹی ہلاک ہو گئی۔

ماسکو میں ہونے والے اس کار بم دھماکے کا ممکنہ نشانہ روسی صدر کے انتہائی قریبی ساتھ الیگزینڈر خود تھے مگر وہ محفوظ رہے۔

دھماکے کے بعد الیگزینڈر خوف و گھبراہٹ کے عالم میں کار سے اٹھتے شعلوں کو دیکھتے دکھائی دیے۔

الیگزینڈر کو یوکرین پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔

دونوں باپ، بیٹی الیگزینڈر ڈیوگن اور ڈاریا ڈیوگن غیر ملکی پابندیوں والی فہرست میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید