• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلبل پاکستان نیرہ نور کراچی میں سپرد خاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

’بلبل پاکستان‘ لیجنڈری گلوکار نیرہ نور 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں، نیرہ نور کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی گئی۔

نیرہ نور کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

 وہ چند روز سے علیل تھیں اور کراچی میں ہی زیر علاج تھیں، نیرہ نور نے آل پاکستان میوزک کانفرنس میں تین گولڈ میڈلز سمیت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

نیرہ نور 3 نومبر 1950ء کو آسام کے شہر گوہاٹی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا تو اس وقت وہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طالبہ تھیں۔

نیرہ نور نے فیض احمد فیض کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ہمیشہ نہایت خوبصورت شاعری کا انتخاب کیا۔

نیرہ نور نے متعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائے، ان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہور ہوئے۔

نیرہ نور کو متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ انہیں 1973 میں نگار ایوارڈ جبکہ 2006 میں پرائیڈ آف پرفارمنس عطا کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید