• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین گندم کی فصل بچانے کیلئے مصنوعی بارش کرے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی گندم کی فصل کو ریکارڈ خشک سالی سے بچانے کیلئے کیمیکل کے استعمال سے مصنوعی بارش کریں گے، چین کے جوب مغربی علاقوں میں فیکٹریوں نے پانی کی قلت کے باعث کاروبار بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ چین کو اس وقت بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس سے پانی کے ذخائر کم ہونے کے باعث فصلوں کی پیداوار کو بھی نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب چین کے صوبے سچوان میں گزشتہ ہفتے بجلی کی بچت کیلئے فیکٹریوں کو بند کردیا گیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر گھروں کو بجلی کی سہولت یقینی بنائی جاسکے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی وزیر زراعت تانگ رینجیان کا کہنا ہے کہ آنیوالے 10 روز چاول کی فصل کے لئے بھی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکام نے موسم خزاں کے دوران فصل کی کاشت کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائینگے۔

دنیا بھر سے سے مزید