• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چانسلر کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر کینیڈا کے دورے پر پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر اپنے دورے کے دوران کینیڈا سے گرین ہائیڈروجن حاصل کرنے کیلئے ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس کے علاوہ جرمن کار ساز کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کیلئے معدنیات حاصل کرنے کی بھی خواہاں ہیں۔ جرمن چانسلر اولاف شولس کے 3روز دورے کا مقصد توانائی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
یورپ سے سے مزید