• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، سابق وزیراعظم کو کرپشن الزام پر دی گئی 12 سال کی سزا برقرار

پتراجایا(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد(ایم ڈی بی) مالی بدعنوانی کیس میں 12 برس قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم فوری طور پر جیل جائیں گے۔ ملائیشین چیف جسٹس میمون توان میٹ نے جرم کے ارتکاب کے وارنٹ بھی جاری کردیے اور وکلا کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کو فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید