لاہور (نمائندہ جنگ) رانا مشہود و دیگرن لیگی رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،وکیل رانا اسد اللہ خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیر اعلیٰ کے الیکشن پر مخالف اتحاد نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑا کیا، پرویز الٰہی نے بازو فریکچر ہونے کا دعویٰ کیا لیکن میڈیکل کرانے سے انکار کردیا تھا، وزیر اعلیٰ الیکشن پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا