• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر خان جان کو بجلی کے بِل نے رلا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کو بجلی کے بِل نے رُلا دیا ہے۔

ناصر خان جان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے موصول ہونے والے بجلی کے بِل کی تصویر شیئر کی ہے۔

ناصر خان جان نے اپنے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میرے گھر میں صرف 2 پنکھے اور 1 روم کولر ہے اور میرا بجلی کا بِل اتنا زیادہ آیا ہے۔

ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹ میں سخت پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں کہاں جاؤں؟ یہ بِل میں کیسے ادا کروں گا؟

ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں رونے والا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید