• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: غیر مسلم کتنی قسم پر ہیں، جیسے ہمارے ملک میں جو غیر مسلم آباد ہیں ،انہیں کیا کہیں گے؟

جواب: ریاست کے حوالے سے غیر مسلم چار قسم پر ہیں: 

(1) ایک قسم ’’حربی‘‘ ہے جو دارالحرب کا باشندہ ہو اوراس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو۔

(2) دوسری قسم ’’معاہد‘‘ ہے جودارالحرب کا باشندہ ہو، مگر اس کے ملک کے ساتھ اسلامی ریاست کاجنگ بندی کامعاہدہ ہو۔ 

(3) تیسری قسم کو ’’مستامن‘‘ کہتے ہیں جو امن یعنی ویزہ لے کر اسلامی ملک میں آتا ہے۔

(4) آخری قسم ’’ذمی‘‘ کی ہے۔ ذمی وہ غیرمسلم ہوتا ہے جسے اسلامی ملک کی شہریت حاصل ہوتی ہے اور عہد و پیمان کے مطابق جزیہ وغیرہ ادا کرکے رہتا ہو، اسے ’’ذمی‘‘ کہتے ہیں اور اسے ذمی اس وجہ سے کہتے ہیں کہ اللہ اور رسول ﷺ نے اس کی ذمہ داری لی ہے، یعنی جس کی جان ،مال اور آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری اسلامی حکومت پر ہوتی ہے۔ جو غیر مسلم پاکستان کے باشندے ہیں، وہ اس آخری قسم میں داخل ہیں۔