• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی کے دن قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنے کا حکم

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا عید الاضحی میں قربانی کرنے والے شخص کے لیے جانور کے ذبح ہونے تک بھوکا رہنا (یعنی روزے سے رہنا) فرض ہے؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں عید الاضحی کے دن قربانی ہونے تک کھانے کو موقوف رکھنا اور قربانی کے گوشت سے کھانے کا آغاز کرنا مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں ہے؛ لہٰذا اگر کسی کو کھانے کا تقاضا ہو، تو قربانی سے قبل کچھ کھانے کی وجہ سے وہ گناہ گار نہیں ہوگا۔ (ردّ المحتار علیٰ الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، ج:2، ص:176، ط:سعید – الفتاویٰ الھنديۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع عشر فی العیدین، ج:1، ص150، ط:دار الفکر)