• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا نبی اکرم ﷺکے نام پر عقیقہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب: نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربانی کرنا تو درست ہے، بلکہ اجر و ثواب و سعادت کا باعث ہے۔ البتہ آپ ﷺ کی طرف سے عقیقہ کرنا درست نہیں، اس لیے کہ عقیقہ زندگی میں صرف ایک دفعہ مشروع ہے، اور آپﷺ نے اپنا عقیقہ بذاتِ خود کر لیا تھا، لہٰذا کسی اور کو آپ ﷺ کی طرف سے عقیقہ کرنے کی چنداں ضرورت نہیں، اس کے بجائے نفلی قربانی کر لی جائے۔ 

(فيض الباری علیٰ صحيح البخاري،کتاب العقيقۃ، باب إماطۃ الأذی عن الصبی فی العقيقۃ، 5/ 648، الناشر: دار الکتب العلميۃ بيروت، لبنان - نیل الأوطار، کتاب العقيقۃ وسنۃ الولادۃ، 5/ 161، الناشر: دار الحديث، مصر )