کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد گستاخانہ بیان دینے والے انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کودوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کو بھارت کے شہر حیدر آباد سے گرفتار کیاگیا۔گستاخانہ بیان کے خلاف حیدرآباد میں 2 روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے ، پولیس نے امن افراد کو ہی نہ صرف بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالابلکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس کے تشدد سے 10افراد زخمی ہوگئے ۔ دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔بی جے پی نے بھی راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے ۔دریں اثناء بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان کے بعد سے حیدرآباد میں کشیدگی برقرار ہے اور شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔