کراچی / لاہور (نیوز ایجنسیز / نمائندہ جنگ) سیکورٹی اداروں اور شخصیات کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں چلڈرن اسپتال لاہور کا ڈاکٹر اور ہرزہ سرائی کرنے والا ایک ملزم کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ۔
جنید علی ضلع غربی کراچی کا رہائشی ہے جس سے فون اور 2سمز برآمدکرلئے گئے جبکہ سحر سعود جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لاہور سے گرفتار ڈاکٹر سعود کو کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزم ڈاکٹر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلاتا تھا۔علاوہ ازیں قومی سلامتی کے اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مہم چلانے والے ں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور دو سمز بھی برآمد کی گئی ہیں۔
اوفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ملزم جنید علی ضلع غربی کا رہائشی ہے، جس نے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔جنید کی پوسٹ بلوچستان ہیلی کاپٹر واقعے پر سکیورٹی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف من گھڑت ہرزہ سرائی پر مبنی تھی۔
ملزم نے اپنی پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایک بیرونی ملک پر بھی عائد کی تھی۔ پوسٹ میں ملزم نے واقعے پر میڈیا کے کردار کو بھی مطعون قرار دیا تھا۔سوشل میڈیا پوسٹ کیلئے استعمال کی گئی موبائل فون سم ملزم کی والدہ کے نام پر ہے۔
ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا، پوسٹ کیلئے زیراستعمال موبائل فون برآمد کرلیا گیا جبکہ ناپسندیدہ مہم کیلئے استعمال کی جانے والی 2 موبائل نمبرز کی سم بھی ضبط کی گئی ہیں۔