اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ مجھ سے ناخوش ہیں، ظاہر ہے مہنگائی سے کون خوش ہوسکتا ہے، عابد شیر علی سے پوچھتا ہوں کوئی ایسا فیصلہ بتادیں جو وزیراعظم کی مرضی کے بغیر ہوا ہو، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ترجیح تھی، سری لنکا کے حالات بھی سب نے دیکھ لیے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔