• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کانفرنس اگلے ہفتے ہوگی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ ) ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں سے عہدہ برآںہونے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدمات کےسلسلے میں لائحہ عمل کی تیاری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی کا نفرنس اگلے ہفتے ہوگی.

کا نفرنس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آ زاد کشمیر، چیئر مین این ڈی ایم اے کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جا ئیگا.

 قومی کانفرنس کا مقصد وفاق اور صو بوں کے در میان اشتراک عمل کو موثر، مربوط اور نتیجہ خیز بنانا ہے.

وزیر اعظم آفس کے ذ رائع نے بتایا کہ قومی کانفرنس اگلے ہفتے ہوگی تاہم اسکی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید