کراچی (نیوز ڈیسک )آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کی 25ویں برسی سے چند روز قبل ان کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی 6 لاکھ پاؤنڈ (16 کروڑ 73لاکھ 16ہزار روپے) میں نیلام کردی گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے سلورسٹون کا کہنا ہے کہ گاڑی 80کی دہائی میں ڈیانا کے زیراستعمال رہی۔ اس گاڑی کو لیڈی ڈیانا 1985سے 1988تک خود ڈرائیو کرتی رہیں۔ اس کیساتھ انہوں نے کئی تصویریں بھی کھینچیں۔ ڈیانا زیادہ تر گاڑی خود ہی چلاتی تھیں جبکہ اس وقت ان کیساتھ سکیورٹی والے بھی ہوتے۔ نیلامی کرنے والی کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالے رنگ کی فورڈ اسکارٹ آر ایس ٹربو کیلئے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔