ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فائر بندی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ موقف جنگ بندی کے آغاز کے چوتھے روز سامنے آیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے تحفظ کی ذمے داری خطے میں سب پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ مضبوطی سے قائم رہے گا۔ امریکی، مصری اور قطری وساطت سے طے پانے والا فائر بندی کا یہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہو چکا ہے تاہم اس کے ٹوٹنے کے اندیشے بھی موجود ہیں۔