صنعاء یمن (اے ایف پی) یمن کے باغی حوثیوں نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے قبضے میں جہاز کے عملے کو رہا کردیا۔ حوثیوں نے جہاز کیلکسی لیڈر کو نومبر 2023ء میں تحویل میں لیا تھا۔ یہ بات بدھ کو یہاں بتائی گئی۔ جہاز کے عملے کی رہائی کا اعلان حوثی سپریم کونسل نے کیا باغی خبررساں ایجنسی صبا نے بدھ کو بتایا کہ گلیکسی لیڈر کو 19؍نومبر 2023ء کو تحویل میں لے کر عملے کو حراست میں لے لیا گیاتھا ۔ یہ کارروائی غزہ سے اظہار یکجہتی میں کی گئی تھی۔ غزہ میں گزشتہ اتوار سے جنگ بندی شروع ہوئی ہے۔