اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز بارش و سیلاب سے متعلق بلائے گئے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ، وزیراعظم نے امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہااور کہا کہ پاک فوج کے جوان بڑی بہادری سے مسلسل امدادی کارروائیوں اور ریسکیو کیلئے کام کر رہے ہیں، ملاقات میں داخلی سکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر اعتماد کا اظہار کیا۔