• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ٹوئٹر پلیٹ فارم پر بھارت کی ہیرا پھیری پر اظہار تشویش

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان نے بھارتی اور امریکی میڈیا کی ان خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سیکورٹی سسٹم میں دراندازی کرنے کی کوشش کرکے اسے ایک بھارتی ”ایجنٹ/نمائندے“ کو ملازمت دینے پر مجبور کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کےآزادی اظہار کے قائم کردہ بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے، انٹرنیٹ پر زبردستی کنٹرول کیلئے ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال کی مذمت کرتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ بھارت کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو ٹوئٹر کی بریفنگ کے دوران سامنے آیا جہاں ٹوئٹر کے ایک سابق ملازم کی جانب سے امریکا میں قانونی بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹویٹر ہینڈل کی ایک بڑی تعداد خاص طور پر کشمیری سیاسی رہنمائوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھارت کے غیر سنجیدہ قانونی اعتراضات کی وجہ سے بلاک کیا جاتا ہے، پاکستان نے گزشتہ ماہ پاکستان کے سفارتی مشنز کے ساتھ ساتھ قومی نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے متعدد ٹوئٹر ہینڈلز کے مواد تک رسائی کو روکنے پر بھارتی حکومت کو اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔
اہم خبریں سے مزید