اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قلت اور مہنگائی دور کرنے کے لیے بھارت سے سبزیاں درآمد کی جاسکتی ہیں لیکن یہ میرا ذاتی خیال ہے.
سیلاب سے10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کیلئے ایک ارب ڈالر درکار ہیں.
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب سے10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر درکار ہیں.
سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اور سیکریٹری کامرس کو تجاویز دینےکا کہا ہے، میرا ذاتی خیال ہےکہ غیر معمولی حالات ہیں.
اگر بھارت سے سبزیاں درآمد کرنا پڑیں تو کریں گے ،آج میں قیمتیں بڑھاتا ہوں تو شوکت ترین اور اسدعمر تنقید کرتے ہیں، میری اپنی پارٹی کے لوگ بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم اپوزیشن میں بھی ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے۔