• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم

لندن / لوٹن ( شہزاد علی) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بحالی اور امداد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ انہیں پاکستان میں سیلاب سےتباہی دیکھ کربہت دکھ اور صدمہ ہوا۔ وہ سیلاب متاثرین اورجان پر کھیلنےوالی ریسکیوٹیموں کیلئے فکرمند ہیں ۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئےتعاون کررہی ہے۔ برطانیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کےعوام کے ساتھ ہے۔ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے1.5ملین پاؤنڈزامداد کا اعلان بھی کیا۔ اس حوالے برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ شدید مون سون بارشوں نےلاکھوں افراد کومتاثرکیا ہے ہائی کمیشن نے بھی پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد اور کم وبیش 7 لاکھ گھر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قدرتی آفت سےنمٹنےکیلئے فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز رپورٹس کے مطابق پاکستانی اوریجن لارڈ طارق احمد نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں اور کہا کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید