• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ، حنیف خالد)وزیراعظم شہباز شریف نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل نو کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے نوٹیفیکیشن نمبر ایف ۔8\2021(Admin 4) گذشتہ روز جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وفاقی حکومت کے چھ چاروں صوبوں کے چار اور شوگر انڈسٹری کے نو نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی چیئرمین ہونگے جبکہ وفاقی حکومت کے وزیر تجارت سیکرٹری وزارت تجارت سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار ممبر ہونگے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سینئر جائنٹ سیکرٹری یا جائنٹ سیکرٹری شوگر ایڈوائزری بورڈ کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ سندھ پنجاب بلوچستان کے پی کے کی صوبائی حکومتوں کا ایک ایک نمائندہ ممبر ہو گا جبکہ شوگر انڈسٹری کے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسلام آباد، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (سندھ زون) چیئرمین پاکستان شوگر مل ایسو سی ایشن کے پی زون صدر پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹ صدر کسان بورڈ پاکستان لاہور صدر چیمبر آف ایگریکلچر لاہور صدر فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان لاہور ممبر ہونگے اس کے علاوہ شوگر کین گرورز سندھ، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر، سندھ آباد گار شوگر بیٹ گرورز خیبرپختونخوا کا ایک نمائندہ ممبر ہو گا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کوئی ایک ممبر شامل کر سکے گا، شوگر ایڈوائزری بورڈ کا کام سٹیٹس سفارشات دینا ہے۔ جو گنے کے کاشتکاروں شوگر ملز مالکان اور حکومت کے سہ فریقی معاملات پر دی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید