زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ
وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
تن بہ بند ہوس در ندادہ رکھتے ہیں
دل زکار جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں
تمیز زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیں
بہ عکس آئنہ یک فرد سادہ رکھتے ہیں
بہ رنگ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم
کہ داغ دل بہ جبین کشادہ رکھتے ہیں
بہ زاہداں رگ گردن ہے رشتۂ زنار
سر بہ پائے بت نا نہادہ رکھتے ہیں
معاف بے ہودہ گوئی ہیں ناصحان عزیز
دل بہ دست نگارے ندادہ رکھتے ہیں
بہ رنگ سبزہ عزیزان بد زباں یک دست
ہزار تیغ بہ زہر آب دادہ رکھتے ہیں
ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائی حیرت
ز بن بستہ و چشم کشادہ رکھتے ہیں
رحم کر ظالم کہ کیا بود چراغ کشتہ ہے
رحم کر ظالم کہ کیا بود چراغ کشتہ ہے
نبض بیمار وفا دود چراغ کشتہ ہے
دل لگی کی آرزو بے چین رکھتی ہے ہمیں
ورنہ یاں بے رونقی سود چراغ کشتہ ہے
نشۂ مے بے چمن دود چراغ کشتہ ہے
جام داغ شعلہ اندود چراغ کشتہ ہے
داغ ربط ہم ہیں اہل باغ گر گل ہو شہید
لالہ چشم حسرت آلود چراغ کشتہ ہے
شور ہے کس بزم کی عرض جراحت خانہ کا
صبح یک بزم نمک سود چراغ کشتہ ہے
شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا
شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا
تماشائے بہ یک کف بردن صد دل پسند آیا
بہ فیض بے دلی نومیدی جاوید آساں ہے
کشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
ہوائے سیر گل آئینۂ بے مہری قاتل
کہ انداز بہ خوں غلتیدن بسمل پسند آیا
روانی ہائے موج خون بسمل سے ٹپکتا ہے
کہ لطف بے تحاشا رفتن قاتل پسند آیا
اسدؔ ہر جا سخن نے طرح باغ تازہ ڈالی ہے
مجھے رنگ بہار ایجادی بیدل پسند آیا
سواد چشم بسمل انتخاب نقطہ آرائی
خرام ناز بے پروائی قاتل پسند آیا
ہوئی جس کو بہار فرصت ہستی سے آگاہی
برنگ لالہ جام بادہ پر محمل پسند آیا
معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکھیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔ ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکھیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ ہمارا پتا ہے:
رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر
روزنامہ جنگ، اخبار منزل،آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی