• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سبی شاہراہ پنجرہ پل پر متبادل راستے کے ذریعے ہلکی ٹریفک بحال

کوئٹہ( این این آئی)این 65 کوئٹہ سبی قومی شاہرا ہ پنجرہ پل کے مقام پرعارضی راستہ بنا کرہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو این 65 کوئٹہ سبی قومی شاہرا ہ پنجرہ پل کے مقام پرعارضی راستہ بنا کر قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لئے ہلکی ٹریفک بحال کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ بولان کے مقام این 65 قومی شاہرا ہ بی بی نانی پنجرہ پل حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے بہہ گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ اور سبی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت گزشتہ کئی دنوں سے معطل تھی ۔چیئرمین این ایچ اے اور انکی ٹیم کی دن رات کوششوں سے متبادل راستہ تعمیر کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے قومی شاہراہ کی بحالی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کر تے ہوئے چیئرمین این ایچ اے اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہراہ کی بحالی سے آمد و رفت کے ساتھ سامان کی ترسیل اور معاشی سرگرمیا ں بحال ہونگی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کچھی کو متبادل راستہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو باقاعدہ بنانے کے لئے لیویز فورس تعینات کر نے کی ہدایت کی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید