• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم منتخب ہوئی تو فوری طور پر توانائی بلوں پر کام کروں گی، ٹرس

لندن/ لوٹن (شہزاد علی) کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی فرنٹ رنر لز ٹرس نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم بننے کی صورت میں فوری طور پر توانائی کے بلوں پر کام کریں گی۔ لورا کیونسبرگ جو ہر اتوار کو سیاست کے اندر اور باہر نامور شخصیات کا انٹرویو کرتی ہیں، گزشتہ روز ان کے مہمان کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے دعویدار خارجہ سیکرٹری لز ٹرس اور سابق چانسلر رشی سوناک تھے، پیر کو ان میں سے ایک کا ٹوری لیڈر کے طور پر اعلان کیا جائے گا اور منگل کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم بن جائے گا۔ لز ٹرس نے شو کو بتایا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ لوگ توانائی کے بلوں سے پریشان ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بنتی ہیں تو وہ فوری طور پر ان بلز پر کام کریں گی۔ کنزرویٹو اراکین کی بیلٹ میں ووٹنگ ختم ہو گئی ہے جو فیصلہ کریں گے کہ بورس جانسن کی جگہ پارٹی لیڈر اور وزیراعظم کون ہوگا یا تو خارجہ سیکرٹری لز ٹرس یا سابق چانسلر رشی سوناک کو پیر کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ یہ جوڑا قائدانہ مہم کے دوران اپنی کچھ پالیسیاں ترتیب دے رہا ہے۔ فارن سیکرٹری لز ٹرس نے کہا ہے کہ وہ نیشنل انشورنس میں حالیہ اضافے کو ریورس کر دیں گی، جو اپریل میں نافذ ہوا تھا اور ہنگامی بجٹ رکھیں گی۔ کوئی نیا ٹیکس نہ لانے اور کارپوریشن ٹیکس میں منصوبہ بند اضافے کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے اور 2023 میں 19% سے بڑھ کر 25% تک اسے معطل کر دیں گی جسے "گرین لیوی" کہا جاتا ہے، توانائی کے بل کا وہ حصہ جو سماجی اور سبز منصوبوں کی ادائیگی کرتا ہے پر کہا کہ وہ طویل عرصے تک برطانیہ کے کوویڈ قرض کو پھیلا کر کٹوتیوں کی ادائیگی کریں گی۔ لوگوں کے لئے بچوں یا بوڑھے رشتہ داروں کی دیکھ بھال کے لئے گھر میں رہنا آسان بنانے کے لئے ٹیکسوں میں تبدیلی کا وعدہ ملک بھر میں نئے "کم ٹیکس اور کم ریگولیشن زون" بنانا چاہتا ہے تاکہ جدت اور انٹرپرائز کے لئے مرکز بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی اخراجات میں کمی نہیں کریں گی جب تک کہ ایسا کرنے کا کوئی طریقہ نہ ہو جس سے مستقبل میں مسائل پیدا نہ ہوں اور 2026 تک دفاع پر جی ڈی پی کا 2.5 فیصد خرچ کرنے کا ہدف اور 2030 تک 3 فیصد کا نیا ہدف متعارف کرائیں گی۔

یورپ سے سے مزید