اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ ان بچوں کی جان بچانے کےلئے ʼیونیسیفʼ ، دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے یہ اپیل اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کی۔