• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔

کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔

ڈالر کبھی انٹر بینک میں سستا ہوتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت ہونے لگتا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 234 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41751 ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید