• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے آئی فون 14میں کون سے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں؟

آئی فون 14، فائل فوٹو
آئی فون 14، فائل فوٹو

دنیا کی نامور کمپنی ایپل اِن کارپوریشن نے اپنی نئی سیریز آئی فون 14 کی رونمائی کردی ہے۔ 

ایپل نے آئی فون 14 کے نئے ماڈلز کی ایک سیریز متعارف کروائی جو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے مدد کے لیے کال کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون 14 میں موجود 12 میگا پکسل کیمرہ تیزی سے حرکت کرتی ہوئی چیزوں کی تصویر بھی کھینچ سکتا ہے اور اس کے فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کا آپشن بھی موجود ہے جس بہترین کوالٹی کی سیلفیز بنائی جاسکیں گی۔

آئی فون 14کی لانچ منافع کمانے کے حساب سے کمپنی کے لیے ایک چیلنج ہے کہ دنیا میں برھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر کمپنی صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

آئی فون 14 کی فروخت 799 ڈالرز اور آئی فون پلس کی فروخت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی اور دونوں ماڈلز کی خریداری کے لیے 9 ستمبر سے پری آرڈرز کیے جاسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سیریز کے نئے ماڈلز میں ایسا سسٹم موجود ہے کو جوکہ دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مدد گار ثابت ہوگا۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے حالات میں جب کوئی رابطے کے لیے کوئی اور کنیکشن موجود نہ ہو تو صارفین ان ماڈلز کی فائنڈ مائی ایپ کو سیٹلائٹ کے ذریعے اپنی لوکیشن شیئر کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید