چین کی میٹاورس کمپنی نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم پر تیار کردہ روبوٹ کو اپنا سی ای او مقرر کرکے تاریخ رقم کردی۔
نئی اے آئی سی ای او تینگ یو کے نام سے جانی جاتی ہیں جو ادارہ جاتی کارکردگی ڈپارٹمنٹ کو دیکھیں گی۔
کمپنی کے آپریشنز کا تخمینہ 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت کارپوریٹ مینجمنٹ کا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تینگ یو کی تقرری مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کے حوالے سے ایک علامتی پیشرفت ہے اور اس سے کمپنی آپریشنز ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوجائیں گے۔
یہ کمپنی 1999 میں قائم ہوئی تھی، یہ چین کی سب سے مقبول ویڈیو گیم بنانے والی کمپنیز میں شمار ہوتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2017 میں چین کی کاروباری شخصیت جیک ما نے کہا تھا ’30 سال بعد ٹائم میگزین کے کور پر کسی روبوٹ کی تصویر لگی ہوگی کہ یہ سب سے بہترین سی ای او ہے‘۔