• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ کی زندگی کے نایاب لمحات کی تصویری جھلکیاں

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

برطانیہ پر 70 سال سے زائد عرصے تک حکومت کرنے والی، ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اُن کی وفات پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر پر بھی اس وقت ملکہ الزبتھ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔


ملکہ الزبتھ کی زندگی کے یادگار لمحات کی چند نایاب تصویریں ملاحظہ فرمائیں:

1962ء کی تصویر، کنگ جارج بیٹی الزبتھ کی پیدائش پر بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں
1962ء کی تصویر، کنگ جارج بیٹی الزبتھ کی پیدائش پر بیٹی کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں


1952ء، ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے دوران بنائی گئی ایک تصویر۔
1952ء، ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے دوران بنائی گئی ایک تصویر۔


1947ء، ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی کے موقع پر بنائی گئی یادگار تصویر۔
1947ء، ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی کے موقع پر بنائی گئی یادگار تصویر۔


ملکہ الزبتھ دوم کی سوشل  میڈیا پر بھی اُن کے مختلف ادوار کی متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی منظرِ عام پر آنے والی آخری تصویر جس میں وہ برطانیہ کی نومنتخب وزیرِ اعظم لز ٹرس سے ملاقات کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

متوقع طور پر ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔ 

ملکہ کی آخری رسومات میں عالمی رہنما بھی شاہی خاندان کے اراکین کے ہمراہ شامل ہونے کے لیے برطانیہ پہنچیں گے جبکہ برطانیہ کے سینئر سیاستدان اور سابق وزرائے اعظم بھی وہاں موجود ہوں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید