لندن (نیوز ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے کوہِ نور ہیرے کی بھارت واپسی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہےمیڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کوہِ نور ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا حصہ بنا ہوا ہے۔بھارتی صارفین کا خیال ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج میں نصب قیمتی کوہِ نوربھارت کو واپس ملنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث کے دوران ایک چیز جو نمایاں ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ برطانیہ کے پاس بہت سی ایسی قیمتی چیزیں موجود ہیں جو نوآبادیاتی دور میں یا تو دوسرے ممالک سے چھینی گئیں یا لوٹی گئیں۔