• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصان کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالمی حمایت ضروری ہے،یوا ین سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ،متاثرہ علاقوں میں نظام ِزندگی کی فعالیت کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں، سڑکیں، بجلی فوری بحال ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلی ٰ سطحی اجلاس سے خطاب اور ٹویٹ میں کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امارتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک کو فون کیا اور متاثرین کی فراخ دلانہ امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کیلئے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید