اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف فون تفریح کیلئے نہیں، صرف ضروری کاموں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن محمد ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کیساتھ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہے۔ویڈیو میں شہباز شریف کو جیب سے موبائل فون نکالتے دیکھا گیا۔
محمد ابوبکر عمر نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف عام طور پر عوام کے درمیان اپنا موبائل فون استعمال نہیں کرتے، یہ شاید پہلا موقع ہے جب انہوں نے انتونیو گوتریس کو سیلاب سے متعلق ویڈیوز دکھانے کیلئے فون نکالا تو پتہ چلا کہ انکے پاس آئی فون 10، 14یہاں تک کہ 9 بھی نہیں ہے بلکہ ان کا فون آئی فون 7 جیسا لگتا ہے۔