• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں، عمران خان کے بیان پر وزیراعظم کا ردعمل

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت اسوقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے لہٰذا آپکے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ2010کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندے ،غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کا حساب اسی طرح ضرور دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید