کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے چین کو تائیوان پر حملے سے باز رکھنے کے لیے بیجنگ پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے ، دوسری جانب تائی پے نے یورپی یونین پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بیجنگ کیخلاف امریکا جیسے اقدام پر غور کرے برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں صورت حال سے واقف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں اقدامات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں جو کہ آبنائے تائیوان پر بڑھتی کشیدگی کے جواب میں کیے جا رہے ہیں کیونکہ چین کی جانب سے پڑوسی ملک پر حملے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔