• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے سلطان علی الانہ کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئرمین اور آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں کے لئے فراخدلانہ تعاون پر آغا خان کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملک کی معاشی صورتحال اور ترقی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حبیب بینک لمیٹڈ اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے دیگر اداروں کے کردار کو سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید