کراچی (نیوز ڈیسک) چینی حکومت کے وفد کو ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت تک جانے سے روک دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ دارالعوام کے اسپیکر سر لندسے ہوئلے نے چینی حکومتی وفد کو اجازت دینے سے انکار کیا۔چین کی جانب سے چند برطانوی اراکین پارلیمان پر عائد پابندیوں کی وجہ سے یہ اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ہے جو وہاں 19 ستمبر تک آخری رسومات تک موجود رہے گا۔چین کی جانب سے ابھی آنجہانی ملکہ کی تدفین میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔